اکھلیش یادو کا لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ، جانیں کیا وجہ ہے؟
نئی دہلی. سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اکھلیش یادو نے منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ایوان زیریں کی رکنیت سے استعفیٰ کا خط پیش کیا۔ وہ اعظم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے ایس پی کے لوک سبھا ممبر ہیں۔ اس دوران ایس پی صدر کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر رام گوپال یادو بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اکھلیش یادو اتر پردیش میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کرہل اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔

