قومی خبر

گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر اکھلیش یادو نے لیا بی جے پی حکومت پر طنز، کہا- عوام کو دیا مہنگائی کا ایک اور تحفہ

لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر نشانہ لگایا اور اس پر اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد مہنگائی میں اضافے کا الزام لگایا۔ زیرقیادت حکومت کٹہرے میں ہے، منگل کی صبح ٹویٹ کیا، “بی جے پی حکومت کی طرف سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ… لکھنؤ میں ہزار کے قریب ایل پی جی سلنڈر اور پٹنہ میں ہزار سے زیادہ۔” اسی ٹویٹ میں اکھلیش نے لکھا، ” الیکشن ختم، مہنگائی شروع۔