قومی خبر

ہم خواتین کی قیادت میں ترقیاتی اقدامات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں: جینت چودھری

جینت چودھری، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، مرکزی وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) نے کہا کہ ’سووالمبن مہیلا ادمیتا کاریاکرم‘ ایک پہل ہے جس کا مقصد نوجوان خواتین کو اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے ضروری مہارتوں اور اعتماد کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (MSDE) نے نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے نیتا جی سبھاش چندر بوس آڈیٹوریم میں اس پروگرام کا آغاز کیا، بھارت میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر جینت چودھری نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایسے پروگراموں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں جن میں خواتین کو اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کے طور پر درج کیا جاتا ہے۔ ہم خواتین کی قیادت میں ترقیاتی اقدامات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارے وزیر اعظم کا ویژن بھی ہے۔