نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 18 لوگوں کی موت، بہت دل دہلا دینے والا: ممتا
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور لوگوں کی حفاظت کے لیے محتاط منصوبہ بندی اور انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ قومی دارالحکومت کے اس بھیڑ بھرے ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی دیر رات بھگدڑ مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ‘X’ پر ایک پوسٹ میں، ممتا نے کہا: “دہلی (نئی دہلی ریلوے اسٹیشن) بھگدڑ میں 18 لوگوں کی المناک موت انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ محتاط منصوبہ بندی اور انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر جب شہریوں کی حفاظت کی بات آتی ہے تو انہوں نے کہا، ’’مہا کمبھ میں جانے والے یاتریوں کو مناسب مدد اور سہولیات ملنی چاہئیں اور پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس طرح کے سفر محفوظ اور منظم ہوں۔” ممتا نے کہا، “سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت ہے اور میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔