قومی خبر

اگر مغربی بنگال تعاون کرتا ہے تو ریلوے کے لیے ریاست میں 60,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرنا ممکن ہے: ویشنو

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال میں ریلوے کے لیے 60,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا موقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فی الحال ریاست میں 61 پروجیکٹ زیر التوا ہیں کیونکہ ریلوے کو اراضی حوالے کرنے سے متعلق مسائل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ ترنمول کانگریس حکومت کو سیاست سے اوپر اٹھ کر ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ “مغربی بنگال میں ریلوے کے ذریعہ 60,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا موقع ہے،” وشنو نے سیالدہ اسٹیشن پر کئی ریلوے پروجیکٹوں اور ٹرین خدمات کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری صرف اس صورت میں ممکن ہوگی جب ریاست حکومت تعاون کرے گی۔ ویشنو نے کہا کہ میٹرو ریل کے 26 کلومیٹر ایسے پروجیکٹ ہیں جہاں زمین سے متعلق مسائل کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔ ‘بریتھ ویٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ’ میں منعقدہ سوچھ بھارت پروگرام کے بعد یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وشنو نے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ’’ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ ریلوے کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ریاستی حکومت ہمارا ساتھ دے تو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان 61 زیر التوا پروجیکٹوں میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *