قومی خبر

جی 20 رہنماؤں کے منشور پر اتفاق رائے ہندوستان کے جامع نقطہ نظر کا نتیجہ ہے: دھنکھر

نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جی 20 لیڈروں کے اعلامیہ کو متفقہ طور پر اپنانے کا سہرا ہندوستان کے جامع نقطہ نظر، وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن اور عالمی بہبود کے لیے گہری وابستگی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 رہنماوں کا منشور کوئی دستاویز نہیں بلکہ ایک تاریخی اعلان ہے۔ دھنکھر نے کہا، “اس میں جو اشارہ دیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں عالمی نظام خود کو کیسے چلائے گا۔” انہوں نے کہا، “ہمارے وزیر اعظم نے سخت محنت کی، ان کے پاس ایک ویژن ہے۔ ایک منشور۔” نائب صدر نے یہ تبصرہ یہاں ‘G20-The Indian Navy Quiz’ (G20-ThinQ) کے فائنل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشور ہندوستان کو تقسیم سے دوچار دنیا میں امن اور تحمل کی آواز کے طور پر شناخت کرتا ہے۔