اروند کیجریوال اور سنجے سنگھ کے خلاف تازہ سمن جاری
گجرات کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی ڈگری کو لے کر گجرات یونیورسٹی کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور AAP کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو 7 جون کو حاضر ہونے کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل امیت نائک نے کہا کہ 15 اپریل کو عدالت نے دونوں ملزمین (اروند کیجریوال اور سنجے سنگھ) کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ اسی سلسلے میں آج تاریخ تھی لیکن سمن میں زیادہ وضاحت نہیں ہے لہٰذا جج نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو شکایت کی کاپیوں کے ساتھ تازہ سمن جاری کیا جائے۔ سماعت کی اگلی تاریخ 7 جون ہے۔