اتر پردیش

ایس پی اقتدار میں آئی تو ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کروائیں گے: اکھلیش یادو

نوئیڈا۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حکومت بننے پر ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرائی جائے گی۔ انہوں نے یہاں سیکٹر-63 میں واقع حضرت پور-وجیت پور گاؤں میں پارٹی لیڈر آنجہانی راج پال یادو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش نے کہا، ”ہمیں ان (بی جے پی) سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے۔ کرپشن عروج پر ہے۔ کسانوں، نوجوانوں سمیت سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کا نعرہ دیتی ہے، لیکن ذات پات کی مردم شماری نہیں کروانا چاہتی۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کا یہ نعرہ ذات شماری کے بغیر ادھورا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ جب بہار میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری ہو سکتی ہے تو یوپی میں کیوں نہیں ہو سکتی۔ اگر ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو ہم تین ماہ کے اندر ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھلے ہی بی جے پی نے دوبارہ حکومت بنائی ہے لیکن اس کی نہ تو سیاسی ساکھ ہے اور نہ ہی مالی اعتبار ہے کیونکہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔ کو