جسٹس یو یو للت ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس بن گئے، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس این وی رمنا کی سفارش
نئی دہلی. جسٹس یو یو للت کو ملک کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس یو یو للت کے نام کی سفارش سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس این وی رمنا نے ان کے جانشین کے طور پر کی تھی۔ جس کے بعد وہ ملک کے 49ویں چیف جسٹس مقرر ہو گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ این وی رمنا اس ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں، ایسے میں جسٹس یو یو للت کو سپریم کورٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس یو یو للت کو ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس یو یو للت کا پورا نام ادے امیش للت ہے اور انہیں فوجداری قانون کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جسٹس یو یو للت کی میعاد تین ماہ سے بھی کم ہوگی کیونکہ وہ اس سال نومبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

