بین الاقوامی

نفتالی بینیٹ اتوار کو متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

یروشلم، (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ ان کے بقول یہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی جدوجہد کے پس منظر میں ایک وسیع تر علاقائی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ نفتالی بینیٹ کے دفتر نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد (یوراج) محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی اور فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ کسی اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل عرصے سے خفیہ سیکورٹی تعاون رہا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات گزشتہ سال امریکہ کی ثالثی میں ‘ابراہیم ٹریٹی’ کے بعد قائم ہوئے تھے۔