منی پور حملے پر پوری قوم بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے: امت شاہ
نئی دہلی | مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر (سی او) کرنل بپلاب ترپاٹھی، ان کے بیوی اور بیٹا مارے گئے۔ اس حملے میں نیم فوجی دستے کے چار اہلکار بھی مارے گئے تھے۔شاہ نے ٹویٹ کیا، ”منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر بزدلانہ حملے پر غصہ۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ پوری قوم ہماری بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔” یہ حملہ منی پور کی عسکریت پسند تنظیم ‘پیپلز ریوولیوشنری پارٹی آف کانگلیپک’ (PREPAK) کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے کیا، جو ‘ہوم لینڈ’ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

