سیتا رمن نے ٹرانسپورٹ، پیٹرولیم، اسٹیل کی وزارتوں کے سرمائے کے اخراجات کا جائزہ لیا۔
نئی دہلی | وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے مقصد سے پٹرولیم اور سٹیل کی وزارتوں کے سرمائے کے اخراجات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کی وزارت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔سرکاری بیان کے مطابق، وزیر خزانہ نے تینوں وزارتوں میں سرمائے کے اخراجات کے حوالے سے اچھی پیش رفت کو نوٹ کیا۔ انہوں نے 2021-22 کی تیسری سہ ماہی اور مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی میں سرمائے کے اخراجات میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فزیکل اور مالیاتی معاملات میں اہداف کے مطابق سرمایہ خرچ کیا جائے۔ منصوبے مالی سال کی ابتدائی سہ ماہیوں کے دوران کئے جانے چاہئیں۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں 5.54 لاکھ کروڑ روپے کے سرمائے کے اخراجات کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ 2021-21 کے بجٹ تخمینہ سے 34.5 فیصد زیادہ ہے۔

