پی ایم نے دھامی سے اتراکھنڈ میں جاری آفات سے متعلق امدادی کاموں کے بارے میں دریافت کیا۔
دہرادون | وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو فون کر کے ریاست کے تباہی سے متاثرہ علاقوں میں جاری راحت ، بچاؤ اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں دریافت کیا۔ دھامی نے وزیر اعظم کو ریاست میں جاری تعمیر نو کے کاموں سے آگاہ کیا۔ آفات سے متاثرہ لوگوں کو دی جانے والی مالی امداد اور بحالی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔

