ریاست میں دواؤں کے پودوں اور لیموں گھاس کی کاشت کو فروغ دیں: ہیمنت سورین
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعرات کو محکمہ داخلہ کی ایک جائزہ میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں دواؤں کے پودوں اور لیموں گھاس کی کاشت کو فروغ دیا جانا چاہیے جبکہ افیون اور دیگر نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سورین نے کہا کہ ریاست کے کچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر افیون کی کاشت کی جا رہی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران اس کو روکنے کی سمت میں ضروری اور سخت اقدامات کریں۔ محکمہ جنگلات کے افسران کو سختی سے اس کی نگرانی کرنی چاہیے اور افیون کی فصل کو تباہ کرنے کی طرف قدم اٹھانا چاہیے۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نیرج سنہا نے کہا کہ اب ریاست کے دور دراز علاقوں میں افیون کی کاشت پر نظر رکھنے کے لیے سیٹلائٹ امیجنگ کی مدد لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں منشیات/این ڈی پی ایس کے کل 372 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں 576 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

