قومی خبر

دہلی کی سڑکوں پر اب 300 نئی برقی بسیں چلیں گی

نئی دہلی. دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) نے پیر کو 300 برقی بسوں کی خریداری کے لئے بولی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو برقی گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اکتوبر سے 300 برقی بسیں آنا شروع ہوجائیں گی اور آئندہ سال فروری تک تمام بسیں بیڑے میں شامل کردی جائیں گی ، ہم عوامی گاڑیوں کو بجلی میں بدلنے کے لئے پرعزم ہیں نجی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ… دہلی عوام اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے آلودگی پر قابو پالے گی۔ ہماری الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی دنیا کے لئے ایک مثال قائم کرے گی۔ “یہ 300 بسیں اے سی (ایئر کنڈیشنر) اور ‘لو فلور’ ہوں گی۔ اس میں سی سی ٹی وی ، جی پی ایس سمیت تمام تر جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ اس سے قبل ، ڈی ٹی سی نے 300 برقی بسوں کی خریداری کے لئے پچھلے سال دسمبر میں کھلا ٹینڈر جاری کیا تھا۔