اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے اور کسان تحریک کی وجہ سے امت شاہ کا دورہ بنگال منسوخ ہوگیا
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امیت شاہ کا مغربی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ امیت شاہ کا آج شام کولکتہ پہنچنا تھا۔ مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے مطلع کیا ہے کہ امیت شاہ کا بنگال کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ بنگل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے امیت شاہ کولکتہ پہنچنے والے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بم دھماکے اور کسانوں کی تحریک کی وجہ سے امت شاہ کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ امیت شاہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا تھا جب مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے اندر بغاوت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔ یہ خیال کیا جارہا تھا کہ امیت شاہ کے دورے کے دوران بہت سے ٹی ایم سی رہنما بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ، جن میں راجب بینرجی ، ویشالی ڈالمیا اور پربیر گوشال شامل ہیں۔دھلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بم دھماکوں اور کسان تحریک کے سبب امیت شاہ کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ امیت شاہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا تھا جب مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے اندر بغاوت میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔

