قومی خبر

بھارت کے تئیں امریکی پالیسی میں تبدیلی پر بھارتی کمیونٹی کی خاموشی حیران کن ہے: تھرور

ایک ہندوستانی پارلیمانی کمیٹی نے امریکی قانون سازوں کے ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کے خلاف امریکہ کے حالیہ منفی فیصلوں کا معاملہ اٹھایا۔ امریکہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ قانون سازوں کا ایک وفد ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے، جس میں وہ اراکین بھی شامل ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ خارجہ امور کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور نے میٹنگ کے بعد کہا کہ کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ ہندوستانی نژاد امریکی اس مسئلہ پر خاموش کیوں ہیں۔ ایمی بیرا کی قیادت میں امریکی وفد کے کچھ ارکان نے بھی اس معاملے پر بات کی۔ تھرور نے کہا، “اس مسئلے پر بات کی گئی کہ ہندوستانی نژاد امریکی باشندے اس مسئلہ پر خاموش کیوں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا، “ہم سب کو ہندوستانی-امریکی کمیونٹی سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر آپ کو مادر وطن کے ساتھ اپنے تعلقات کی پرواہ ہے، تو آپ کو اس کے لیے لڑنا چاہیے، بولنا چاہیے۔ آپ کو اپنے سیاسی نمائندوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔”