وقف ایکٹ پر سپریم کورٹ کا حکم جمہوریت کے لیے اچھی علامت: رجیجو
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے پیر کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ سپریم کورٹ نے ایکٹ کی کئی اہم دفعات پر روک لگا دی ہے، جس میں وہ دفعہ بھی شامل ہے جس میں صرف ان لوگوں کو وقف کے طور پر جائیداد وقف کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو پچھلے پانچ سالوں سے اسلام کی پیروی کر رہے ہیں۔ تاہم عدالت نے پورے قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ رجیجو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہماری جمہوریت کے لیے بہت اچھا اشارہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کی دفعات پوری مسلم کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ہیں۔ وزیر نے کہا، ” وقف بورڈ کے ذریعے جائیداد پر قبضے سمیت غلط استعمال کو اب اس نئے قانون کے ذریعے روکا جائے گا۔ سپریم کورٹ اس پورے معاملے سے اچھی طرح واقف تھی۔

