ریونت ریڈی نے گائے کے تحفظ کے لیے ایک تفصیلی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت دی۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں گائے کے تحفظ کے لیے ایک تفصیلی پالیسی تیار کریں۔ اس کے لیے انہوں نے اسپیشل چیف سکریٹری (اینیمل ہسبنڈری) سبیاساچی گھوش، پرنسپل سکریٹری (مذہبی امور) شیلجا رمائیار اور زراعت کے سکریٹری رگھو نندن راؤ کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔