قومی خبر

ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کو آرمینیا کے راستے واپس لایا جائے گا، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ ایران میں زیر تعلیم یونین ٹیریٹری کے طلباء کو آرمینیا لے جایا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں واپس لایا جائے گا۔ عبداللہ نے کہا، میں وزارت خارجہ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہوں، میں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی اور انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ سب سے پہلے طلباء کو ایک منصوبے کے تحت ان علاقوں سے نکالا جائے گا جہاں زیادہ خطرہ ہے، خاص طور پر تہران اور اصفہان سے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر طلباء کو کم خطرناک علاقے قم لے جانے کا منصوبہ تھا لیکن ایران میں ہوائی اڈے اور بندرگاہیں بند ہونے کی وجہ سے اب انہیں زمینی راستے سے آرمینیا لے جایا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں ہندوستان لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *