جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ پہلگام میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔