صدر مرمو پرتگال اور سلوواکیہ کے چار روزہ سرکاری دورے کے بعد دہلی واپس آئے
صدر دروپدی مرمو پرتگال اور سلوواکیہ کے اپنے چار روزہ “تاریخی” دورے کو مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو نئی دہلی واپس آگئے۔ پرتگال اور سلوواکیہ کے سرکاری دورے مکمل کرنے کے بعد صدر مرمو جمعہ کو بریٹی سلاوا سے بذریعہ سڑک ویانا پہنچے اور وہاں سے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر نیمو بین بمبھنیا اور ممبران پارلیمنٹ دھول پٹیل اور سندھیا رے بھی موجود تھے۔ خارجہ امور کی وزارت میں سکریٹری (مغرب) تنمایا لال نے کہا کہ ہندوستان اور ان ممالک کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں مضبوط تعلقات اور تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران صحت اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔