قومی خبر

اگلے انتخابات میں بڑے مینڈیٹ کے ساتھ بہار میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بنے گی: امت شاہ

بہار میں اگلے انتخابات میں بڑے مینڈیٹ کے ساتھ دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بنے گی: امت شاہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) بہار میں ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، جنتا دل (یونائیٹڈ) اور کچھ دیگر پارٹیوں پر مشتمل اتحاد مل کر کام کر رہا ہے اور حالیہ دنوں میں اتحاد کی کئی میٹنگیں ہوئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما شاہ نے کہا، “بہار میں این ڈی اے اتحاد بہت مضبوط ہے۔” انھوں نے ‘ٹائمز ناؤ سمٹ 2025’ میں کہا، “مودی جی (وزیر اعظم نریندر مودی) اور نتیش کمار جی کی حکومت نے بہار کی ترقی کے لیے بہت سے اہم کام کیے ہیں۔ بہار میں این ڈی اے کی حکومت پہلے سے زیادہ بڑے مینڈیٹ کے ساتھ بنے گی۔ بہار اسمبلی کے انتخابات اس سال اکتوبر میں ہونے کی امید ہے۔ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *