میں کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں: نانا پٹولے
ناگپور مہاراشٹر کانگریس یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اب پارٹی ہائی کمان اس پر فیصلہ کرے گی۔ ودھان بھون کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب آج ہوگا۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اب تک کی بدترین شکست کے بعد، پارٹی ذرائع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر نے مرکزی قیادت سے انہیں تنظیمی عہدہ کی ذمہ داری سے فارغ کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم پٹولے نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ پٹولے نے کہا کہ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج منگل کی شام شہر پہنچیں گے اور ریاستی اسمبلی میں پارٹی لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کے عہدہ پر بھی بات چیت ہوگی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے کانگریس کے ریاستی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، پٹولے نے کہا، ’’میں نے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی۔