ای ڈی نے کیجریوال کو چوتھا سمن جاری کیا، انہیں 18 جنوری کو حاضر ہونے کو کہا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چوتھی بار سمن جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کیجریوال (55) کو 18 جنوری کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ کیجریوال 3 جنوری کو تیسری بار ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کو گزشتہ سال 2 نومبر اور 21 دسمبر کو بھی پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔ الزام ہے کہ شراب کے تاجروں کو لائسنس دینے سے متعلق دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی 2021-22 میں سنگین خامیاں تھیں اور اس کے ذریعے کچھ ڈیلروں کی طرفداری کی گئی جنہوں نے مبینہ طور پر اس کے لیے رشوت دی تھی۔ اے اے پی نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے۔ اس پالیسی کو بعد میں منسوخ کر دیا گیا اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سی بی آئی (سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن) کی تحقیقات کی سفارش کی جس کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا۔