قومی خبر

تعدد ازدواج پر پابندی کا بل فروری تک اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: آسام کے وزیر اعلیٰ

تعدد ازدواج پر پابندی کا بل فروری میں آسام اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا وشوا شرما نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ یہ بل مختلف افراد اور تنظیموں کے ساتھ مہینوں کے غور و خوض کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا، “کثرت ازدواج پر پابندی کا بل 4 فروری سے شروع ہونے والے اجلاس میں آسام اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔” چیف منسٹر نے پہلے کہا تھا کہ بل میں بعض نکات کو شامل کیا جائے گا جس کا مقصد ریاست میں ’’لو جہاد‘‘ کو روکنا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ایک عوامی نوٹس کے جواب میں 149 تجاویز موصول ہوئی ہیں جس میں تعدد ازدواج پر پابندی کے مجوزہ قانون پر رائے طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 146 تجاویز بل کے حق میں تھیں۔