وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو میں بس حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
چنئی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تمل ناڈو کے نیلگیری میں بس حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ تمل ناڈو کے نیلگیری پہاڑی ضلع میں ہفتے کے روز سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا، “میں تمل ناڈو کے نیلگیری ضلع میں کنور کے قریب ایک بس حادثے میں لوگوں کی موت سے غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ وزیر اعظم کے نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ سے ہر مرنے والے کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو فی کس 50,000 روپے دیے جائیں گے۔” ہفتہ کو ٹینکاسی جانے والی سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی۔ بس ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا جس کے بعد بس کھائی میں گر گئی۔ اتوار کو ایک اور خاتون کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی۔ متاثرین اس پہاڑی ضلع کی سیر کے لیے آئے تھے اور گھر واپس جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔