بدعنوانی کی کوئی جگہ نہیں، بدعنوانوں کو نہیں بخشا جائے گا: کھٹر

چندی گڑھ | ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بدھ کو کہا کہ بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دیگر اعلیٰ سول اور پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ ریاست میں بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ کروکشیتر میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ اس سے قبل آج سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے الزام لگایا تھا کہ ریاست میں بدعنوانی قابو سے باہر ہو گئی ہے۔